نسیم وکی کیجانب سے مستحق اور جونیئر فنکاروں میں راشن تقسیم

نسیم وکی کیجانب سے مستحق اور جونیئر فنکاروں میں راشن تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی حسینی) سٹیج ٹی وی اور فلم کے نامور کامیڈین و  اداکار نسیم وکی نے گلبرگ میں مستحق اور جونیئر فنکاروں میں راشن اور نقدی تقسیم کی ۔

تفصیلات کے مطابق نامور کامیڈین و  اداکار نسیم وکی کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ تھیٹر انڈسٹری کے فنکاروں کے مسائل کی طرف بھی کوئی توجہ دے۔ اداکار نسیم وکی نے گلبرگ میں جونیئر اور مستحق فنکاروں میں راشن اور نقدی تقسیم کی ۔راشن میں روزمرہ کے کھانے پینے کی اشیاءسمیت گھی چاول ،دالیں اور دیگر چیزیں شامل تھیں ۔

نسیم وکی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر کوئی سینما انڈسٹری کے بند ہونے کی بات کرتا ہے لیکن تھیٹر انڈسٹری کی بات کوئی نہیں کرتا ۔لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث تھیٹر بھی بند ہیں اور تھیٹر واحد شعبہ ہے جہاں ایک تھیٹر سے کم از کم ڈیڑھ سوسے زائد دیہاڑی دار افراد ہیں ۔جو اب لاک ڈاون کے باعث بے روزگار ہیں ۔

نسیم وکی نے کہا کہ کوئی علم نہیں کہ یہ لاک ڈاون کب ختم ہوگا اور عید الفطر پر بھی تھیٹر کھلے گے یا نہیں اس لئے حکومت کو چاہیے کہ پنجاب کے سو کے قریب تھیٹرز جو بند ہیں اور وہاں کے ملازمین تکنیک کار اور جونیئر فنکار جو بے روزگار ہیں ان کی طرف بھی دھیان دیں ۔

نسیم وکی نے مزید کہا کہ وہ سٹیج پرڈیوسر سخی سرور بٹ ،علی کینیڈا والے ،نعیم ملتانی سمیت اداکار افتخار ٹھاکر،ناصر چنیوٹی اور میگھا کے بھی مشکور ہیں جو اس مشکل گھڑی میں تھیٹر فنکاروں اور تکنیک کاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer