(علی رامے) پنجاب حکومت کی جانب سے سزاؤں کے قانون میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے محکمہ قانون کی طرف سے مجوزہ بل منظوری کیلئے کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کو ارسال کردیا گیا۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سزاؤں 2019 کی منظوری دے چکے ہیں، دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ قانون میں سزا سنانے سے قبل جرم کی وجوہات اور محرکات جانچنے کا کوئی پیمانہ موجود نہیں اور کم یا زیادہ سزا دینے کے پیچھے مخصوص وجوہات کو مدنظر رکھا جاتا۔
ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کی منظوری کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی مشاورت سے دی جائے گی۔