لیسکو ساوتھ سرکل،انجینئررمضان بٹ کے سروس ریکارڈ میں جعل سازی کا انکشاف

لیسکو ساوتھ سرکل،انجینئررمضان بٹ کے سروس ریکارڈ میں جعل سازی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدندیم سپرا:لیسکو ساوتھ سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر اورانجینئرز ایسوسی ایشن کےسیکرٹری جنرل رمضان بٹ کے سروس ریکارڈ میں جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے، واپڈا میں درج ریکارڈ کو ٹمپر کر کے لیسکو میں دو سال مدت ملازمت میں توسیع کر لی گئی۔

لیسکو ساوتھ سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر رمضان بٹ کے سروس ریکارڈ میں جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے، انجینئر رمضان بٹ کے سروس ریکارڈ کو ٹمپر کر کے ملازمت میں توسیع کی گئی، دستاویزات کے مطابق واپڈا میں بھرتی کے وقت تاریخ پیدائش تین اپریل انیس سو چونسٹھ درج ہوئی تاہم لیسکو سمیت دیگر تقسیم کار کمپنیاں بننے پر افسران کو تبدیل کیا گیا، لیسکو میں تبادلے کے بعد تاریخ پیدائش تین اپریل انیس سو چھیاسٹھ کر دی گئی ہے۔

سرکاری ملازمت کے ریکارڈ میں ردوبدل کر کے دو سال کی ملازمت میں توسیع کی گئی ہے،انجینئر رمضان بٹ نہ صرف سپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل بلکہ لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں، ایسوسی ایشن کا عہدہ ہونے کی وجہ سے تاحال ٹمپرنگ کیس کی انکوائری نہ ہو سکی۔