عوام کیلئے قومی شناخت حاصل کرنا بھی عذاب بن گیا

عوام کیلئے قومی شناخت حاصل کرنا بھی عذاب بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: قومی شناختی کارڈ کی فیسوں میں اضافہ واپس لینے کے لئے جماعت اسلامی نے چیئرمین نادرا کو خط لکھ دیا۔ اضافہ ناگزیر ہے تو اسکو آنے والی حکومت پر چھوڑ دیا جائے۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے ترجمان امیر العظیم کی جانب سے لکھے گئے گیاخط میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو شناخت دینا حکومت کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے۔ حکومت عوام سے ٹیکس اکٹھا کرکے یہ ذمہ داریاں پورا کرتی ہے۔

دیگرممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پہلے ہی شناختی کارڈ فیس سب سے زیادہ ہے۔ نادرا عوام کو شناخت دینے کے بجائے عوامی شناخت کو فروخت کررہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کارڈ کی فیسوں میں اضافہ بالواسطہ ٹیکس کی بری مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وفاقی حکومت اپنا آخری بجٹ آج پیش کرے گی

حکومت کی رخصتی میں چند ہفتے باقی ہیں۔ اضافہ ناگزیر ہے تو اسکو آنے والی حکومت پر چھوڑ دیا جائے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ تاجرانہ ذہنیت کے حکمران ہر کام میں پیسہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ عوام یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ شناختی کارڈ کی فیسوں سے سالانہ کتنی رقم جمع ہوتی اور کہاں خرچ ہورہی ہے۔