ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کی واپسی پر قانون کے مطابق عمل ہو گا، نگراں وزیراعظم

City42, interim prime minister, Anwarulhaq Kakar, Nawaz Sharif,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی  پاکستان واپسی پر قوانین کے مطابق عمل ہوگا۔

انوار الحق کاکڑ نے لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر بہت سے قانونی پہلوؤں کو دیکھنا ہوگا۔ ہم یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ ہم کسی سیاست جماعت کے خلاف ہیں۔ ہم جو بھی کریں گے وہ پاکستان کے قانون کے مطابق کریں گے۔  جائزہ لیں گے نواز شریف کو دی گئی عدالتی اجازت کی حیثیت کیا ہے۔  نگران حکومت کی وابستگی کسی گروہ یا جماعت کے ساتھ نہیں ہے ، نگران وزیراعظم نے ایک سوال ےک جواؓ میں کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ پوری منصوبہ بندی تھی ۔

 ، نگران وزیراعظم کا عام انتخابات کے حوالے سے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار پاکستان رہا ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ میری لندن میں کسی سیاسی رہنما سے ملاقات نہیں ہوئی۔ہمارا سب سے بڑا چیلنج معیشت کی بحالی ہے۔ میرے لندن دورے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ میرے کسی سیاسی جماعت یا رہنما سے مذاکرات نہیں ہوئے۔

انوال الحق  کاکڑ نے کہا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے بعد بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے غیب کا علم نہیں کہ انتخابات کس کے بغیر ہوں گے یا کس کے ساتھ، صاف شفاف انتخابات کے لیے عالمی مبصرین بھی موجود ہوں گے۔

 انتخابات میں حصہ لینا یا نہ لیانا انتقامی یا سیاسی معاملہ نہیں، قانونی ہے ۔ کوئی شخص الیکشن کےلیے اہل ہے تو قانون کے مطابق لڑے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لے سکتےہیں یا نہیں قانون دیکھے گا۔