غیر معیاری انجکشن،تمام کرداروں کو پکڑیں گے، وفاقی اور پنجاب حکومت کا اعلان

Eyes, Eye sight affected due to bad drug, Punjab, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر معیاری انجکشن کے سبب شہریوں کی بینائی متاثر ہونے کے اسکینڈل میں ملوث تمام ملزمان کو پکڑیں گے۔

اس سانحہ کا سبب بننے والا ایک مرکزی کردار منگل کے روز لاہور میں گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ باقی کرداروں کے گرد بھی قانون کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران غیر معیاری انجکشن کے سبب بینائی متاثر ہونے کے واقعات کے حوالہ سے سوالات کے جواب میں انوار الحق نے بتایا کہ انجکشن اسکینڈل پر وفاق پنجاب کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ انجکشن اسکینڈل کے تمام ملزمان کو کٹہرے میں لائیں گے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجکشن اسکینڈل کے تمام ملزمان کو پکڑیں گے، انہوں نے بتایا کہ اس واقعی کی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ غیر معیاری انجیکشن سے بڑی تعداد میں شہریوں کی بینائی متاثر ہونے کے واقعات کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت اس سانحہ کا سبب بننے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ سکینڈل کا ایک مرکزی کردار لاہور میں گرفتار ہو چکا ہے جبکہ پنجاب حکومت اس سنگین صورتحال کا سبب بننے والے تمام کرداروں کا تعین کرنے کے لئے مسلسل تحقیقات کر رہی ہے۔