اسرار خان: انجکشن سے بینائی جانے کے واقعات کا معاملہ، لاہور پولیس نے مرکزی ملزم بلال رشید کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو عارف والا سے گرفتار گیا گیا۔ ماڈل ٹاون میں واقع نجی اسپتال میں ملزم اویسٹین کی وائل سے انجکشن تیار کرتا تھا، ملزم غیر رجسٹرڈ، غیر لائسنس یافتہ انجکشن سپلائی کررہاتھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے عارف والا پولیس کی معاونت سے ملزم کی گرفتاری یقینی بنائی۔ پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشنز ونگ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں کیں ۔ انجکشن لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کیے جاتے تھے ۔
پنجاب حکومت نے اس حوالے سے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ایک وائل سے 83 خوراکیں نکال کر لاکھوں روپے منافع کمایا جاتا تھا۔