ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی، پولیس اور فورسیز کے مشترکہ آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاؤں کڑی ملنگ میں سی ٹی ڈی پولیس اور فورسیز کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا، جس میں سمیع اللہ نامی دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دہشتگرد حال ہی میں ٹکواڑہ میں پولیس اہلکار کو گھر کے دہلیز پہ قتل کرنے کے جرم میں مطلوب تھا۔