ویب ڈیسک: لاہور کے بعد گوجرانوالہ میں بھی انجکشن لگائے جانے سے بینائی متاثر ہونے کے دو کیس سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق انجکشن سے متاثرہ افراد میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔ متاثرہ مریضہ پروین بی بی میڈیکل کالج اسپتال جبکہ شاہد نامی شخص میو اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جمعرات کو انجیکشن لگوایا جمعہ کو نظر آنا بند ہوگیا۔
محکمہ صحت کے مطابق واپڈا ٹاون کے نجی کلینک میں پروین بی بی اور شاہد کو آنکھ میں انجکشن لگایا گیا۔ واپڈا ٹاون کے نجی آئی کلینک کا سارا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے، ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔محکمہ صحت کی ٹیمیں اور ڈرگ انسپکٹر دیگر کلینکس اور اسپتالوں کی بھی چیکنگ کر رہے ہیں۔