عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ٹی وی اور الگ واش روم والا کمرہ مل گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو منگل کی شب اٹک جیل سے  بکتر بند گاڑی کے زریعہ راولپنڈی جیل منتقل کر کے  بی کلاس بیرک میں بند کر دیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں اٹک جیل کے قیدی نمبر 804 کو نیا قیدی نمبر دیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف کو اڈیالہ جیل میں ایک الگ واش روم والا کمرہ دیا گیا ہے جہاں انہیں ٹی وی کی سہولت بھی میسر ہو گی جس پر سرکاری نیوز چینل اور پی ٹی وی ہوم چلے گا۔ ان کی بی کلاس بیرک میں ایک میٹرس، میز کرسی بھی فراہم کی جائے گی۔ اڈیالہ جیل میں انہیں ایک مشقتی بھی دیا جائے گا جو چوبیس گھنٹے ان کے ساتھ ہو گا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں انہیں بیرک سے باہر لان میں چہل قدمی کی بھی سہولت دی جائے گی۔

چئیرمین پی ٹی آئی کو اسلام آبادہائی کورٹ کےاحکامات پر اڈیالہ جیل شفٹ کیاگیا ہے اور عدالت کے حکم پر ہی انہیں جیل میں بی کلاس قیدی کی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

عمران خان کی اٹک جیل سے منتقلی

قبل ازیں منگل کی شب انہیں پولیس کی سخت حفاظت میں اٹک جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل لایا گیا تو  اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔  وی آئی پی قیدی کو سخت سیکیوریٹی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

 اسلام آبادپولیس  کی بھاری نفری کے حصار میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں اٹک جیل سے لےکراڈیالہ جیل براستہ موٹروے  اڈیالہ پہنچایا گیا. 

عمران خان کو  لانے والی پولیس اسکواڈ میں پندرہ گاڑیاں  دوبکتربند گاڑیاں اورایک ایمبولینس شامل تھی جس میں ڈاکٹر اورعملہ بھی موجود تھا۔