سٹی 42: خاور مانیکا کو محکمہ اینٹی کرپشن نےاوکاڑہ کے سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کر دیا۔ سینئر سول جج نے خاور مانیکا کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔
سینئر سول جج نے خاور مانیکا کو 8 روز کے جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں4 اکتوبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔
خاور مانیکاسابق وزیراعظم عمران خان کی بیوی کے سابق شوہر ہیں۔ ان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا ان کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے؟
خاور مانیکا نے جواب دیا، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،مجھے کوئی علم نہیں کہ یہ کیا سین ہے۔
انہوں نے صحافی سے کہا کہ بتائیں الزام ہیں کیا،کیا انھوں نے شادی ہال دیکھا ہے۔ہم نے وہاں ایک دربار بنایا ہے۔ وہاں دکانیں 60 سال سے ہیں جو قبرستانوں سے ملحقہ ہوتی تھیں۔