ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ، ن لیگ کا اہم فیصلہ

نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ، ن لیگ کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ، ن لیگ کی جانب سے نواز شریف کے استقبال میں خواتین کو ہراول دستہ کا کردار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت نے مریم نواز کو خواتین کے حوالے سے خصوصی ٹاسک سونپ دیئے۔ مریم نواز پارٹی کی خواتین ونگ مزید فعال اور متحرک کریں گی، اس کے علاوہ مریم نواز لندن سے واپسی پر خواتین ونگ کے ساتھ خصوصی اجلاس کریں گی۔ 

گزشتہ انتخابات میں مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین رہنماؤں کو خصوصی ٹاسک سونپے جائینگے۔ خواتین رہنما اپنے اپنے علاقوں میں گھریلو اور نوجوان خواتین تک پارٹی کا پیغام پہنچائیں گی۔ ٹاسک پورےکرنیوالی خواتین رہنماؤں کومخصوص نشستوں کیلئےنامزدکیاجائےگا۔ 5سال کےدوران صوبائی اسمبلی میں بہترکارکردگی دکھانےوالی خواتین کوقومی اسمبلی کیلئےنامزدکیاجائیگا۔