دورنایا ب :ایل ڈی اے کا ٹاؤن پلاننگ میں ریکارڈ کوڈیجیٹلائزڈکرنے کا فیصلہ،شہریوں کی جانب سے منظوری کیلئے جمع کرائے گئےنقشے سکین ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سکیننگ کے عمل کے بعد ایل ڈی اے کازیادہ پروسیجرپیپر لیس ہوجائیگا، کنٹرولڈ ایریاز میں نئی پراپرٹیز کوسکین کرکے ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈکیا جائیگا،اس وقت ایل ڈی اے میں پراپراٹیز کے نقشوں کا مینول ریکارڈ ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے فائل غائب کرکے شہریوں کو بلیک میل کرنا معمول بن گیا ہے،فائل سکیننگ پراسیس ہونے سے فراڈ ،فائلوں کے ردوبدل پر کنٹرول پایا جاسکے گا۔