سٹی 42: روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہونے لگا،انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 16 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 289روپے 70پیسے کا ہو گیا ہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ ڈالر سستا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمت میں کمی ہوگی ۔ ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی.
یاد رہے کہ کریک ڈاؤن کی وجہ سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی سپلائی انٹر بینک میں بڑھ گئی ہے۔