ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشاورت مکمل، مریم نواز وطن واپس روانہ ہو گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ ن کی لندن میں اہم مشاورت ختم ہو گئی۔ مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز پاکستان روانہ ہو گئیں۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف ، ملک احمد خان ، بلال یاسین ، عابد شیر علی ، اسحاق ڈار بھی رواں ہفت کے دوران پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

لیگی رہنما نواز شریف کی چار سال بعد وطن واپسی پر ان کے فقیدالمثال استقبال کی تیاری کریں گے۔ 

نواز شریف اکیس اکتوبر کو لندن سے لاہور  واپسی کے لئےروانہ ہوں گے۔

مریم نواز پاکستان روانگی کے لئے لندن میں اپنے والد کی رہائش گاہ سے رخصت ہوئیں تو  ان کی آنکھیں نم تھیں تاہم دروازے پر موجود صحافیوں کو دیکھ کر ان کے چہرے پر ہمیشہ موجود رہنے والی دل آویز مسکراہٹ آ گئی۔