(رضوان نقوی)اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف اور انکے دو بھائیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ،اینٹی کرپشن نے سرکاری زمین پر قبضےکے الزام میں مسلم لیگی ایم این اے جاوید لطیف اور انکے دوبھائیوں کو طلب کرلیا۔
اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف انکے بھائی منور لطیف ، امجدلطیف اور دیگر کے خلاف سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اینٹی کرپشن شیخوپورہ نے جاوید لطیف کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا ہے-اینٹی کرپشن اس سے قبل مسلم لیگی ایم پی اے محمد وقارچیمہ کو بھی طلب کر چکی ہے،مسلم لیگی ایم پی اے وقار چیمہ کو ڈی سی گوجرانولہ کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا۔