ویب ڈیسک: لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصر اللہ پر آفس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کیا ہے۔
یہ حملہ ایسٹ لندن میں الفرڈ کے مقام پرکیا گیا، راشد نصر اللہ حملے میں محفوظ رہے۔ نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصر اللہ کے مطابق حملہ آور چاقو اور خنجروں سے لیس تھے، حملہ آوروں نے انہیں نواز شریف سے دور رہنے، ساتھ چھوڑنے اور لاتعلقی کا کہا۔
راشد نصراللہ کا کہنا تھا کہ حملہ آور گالم گلوچ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس کو رپورٹ درج کرادی ہے، ہمیں دنیاکی کوئی طاقت نواز شریف سےدور نہیں کرسکتی، ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔