ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عمرہ  کےخواہشمند افراد کے لئے خوشخبری

Hajj o umrah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے عمرہ کے خواہمشند  افراد کو  خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔

 پشاور میں حاجی کیمپ فیز7میں نئے رہائشی بلاک کے افتتاح  کے موقع وفاقی وزیرمذہبی برائے مذہبی امور نے ‏کہا کہ حجاج کرام کی خدمت کیلئے نئی بلڈنگ قائم کردی گئی  جہاں تمام سہولت مہیاکی ‏جائےگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کرام کےتربیتی نظام اورکلاسز کیلئےیہاں بندوبست کیاجائےگا ایک ہی چھت ‏تلے دستاویزات کی جانچ،ویکسی نیشن بھی کی جاسکےگی۔ عمرہ، حج سےمتعلق کوئی اضافی خرچہ وصول نہیں کیا جا رہا ہے دنیا بھر میں حج اور ‏عمرےکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ایئرلائنز کے ٹکٹ مہنگےہونےسےحج، عمرےپیکیج میں اضافہ ہوا۔