ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آل راؤنڈر محمد حفیظ نیشنل ٹی 20 کپ سے دستبردار ہوگئے

Mohammad Hafeez
کیپشن: Mohammad Hafeez
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  آل راؤنڈر  محمد حفیظ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل تھے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ محمد حفیظ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ محمد حفیظ کو فوڈ پوائزننگ کے باعث پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ چھوڑنا پڑا اور آل راؤنڈر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں آج ان کے بلڈ ٹیسٹ متوقع ہیں، محمد حفیظ سینٹرل پنجاب کو لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں میں جوائن کریں گے۔

دوسری جانب ٹیم سینٹرل پنجاب کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی طبیعت بہتر ہے لیکن ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے

Sughra Afzal

Content Writer