ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت داتا گنج بخشؒ کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

Data Darbaar Urs 978
کیپشن: Data Darbaar
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے 978 واں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

لاہور میں میلہ سج گیا، صوفی بزرگ سید ابو الحسن علی بن عثمان المعروف داتا گنج بخشؒ کا 978 واں سالانہ عرس ، 3روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، ملک بھر سے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔جامہ تلاشی،واک تھروگیٹ سےگزرکرداخلے کی اجازت ہوگی ۔آنے والے  زائرین کی ڈھول کی تھاپ پردھمال ڈالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

داتا دربار کے عقب میں 1962 میں شروع کی جانیوالی قدیمی سبیل لگانے کی تیاری مکمل کر لی گئی، سبیل کا آغاز دو بجےہوگا، تین روز میں ڈیڑھ سے دو لاکھ لیٹر دودھ زائرین اور عقیدت مندوں میں تقسیم کیا جائے گا، ملک بھر سے عقیدت مند خالص دودھ کا نذرانہ لے کر دربار پہنچنے لگے۔سبیل پر سکیورٹی کے پیش نظر منتظمین کی جانب سے 18 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ سبیل پر سکیورٹی کیمروں کی مانیٹرنگ کے لیے الگ سے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے سالانہ عرس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد میں شرکت،ملک بھر سے خواتین جوق در جوق پہنچنے لگیں،مزار پر فاتحہ خوانی، منتیں اور دعائیں مانگی جارہیں، نوافل کی بھی ادائیگی کی جا رہی ہے۔

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کا عرس، دربار کے اردگرد گہما گہمی، مٹھائیوں اور پھولوں کے سٹالز بھی سج گئے، مختلف اشیا کی دکانوں پر شہریوں کا رش ، لنگر خانے پربھی عقیدت مندوں کاجم غفیر، زائرین کے لیے حلیم اور دیسی گھی کے حلوے تیار کر لیئے گئے۔

عرس داتاگنج بخش علی ہجویریؒ پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ  کی جا رہی ہے جبکہ کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔27 اور 28ستمبر کو موبائل فون سروس جزوی معطل رہے گی ۔پولیس کے ڈھائی ہزار جوان ڈیوٹی پر مامور  ہوں گے۔ ٹریفک پولیس کے بھی انتظامات مکمل کر لئے گئے، 3ڈی ایس پیز، 52 انسپکٹرز اور 654 وارڈنز تعینات ہو ں گے۔پارکنگ کیلئے 4 سٹینڈ مختص کر دیئے گئے ہیں۔ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 10 فوک لفٹرز،2بریک ڈاؤنز معمور ہونگے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer