ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمائما کی فلم میں نصرت فتح علی خان کی قوالی کا تڑکہ لگے گا

Jemima khan
کیپشن: Jemima khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی) عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما خان کی نئی آنیوالی فلم میں شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کی قوالی کا تڑکا بھی لگے گا۔

کچھ عرصہ قبل جمائما نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستانی صارفین سے نصرت فتح علی خان کی قوالی 'اے اتھرا عشق نہیں سونڑ دیندا' کے حوالے سے مدد طلب کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ کوئی انہیں اس قوالی کے انگریزی میں ترجمے کے حوالے سے مدد کرے، جس کے بعد ایک صارف نے انہیں ٹوئٹ پر رپلائی دیا تھا اور ان کی مشکل حل ہوگئی تھی۔

اب اپنی حالیہ پوسٹ میں جمائما نے راحت فتح علی خان کے ہمراہ ایک پوسٹ شیئر کی جس میں راحت فتح علی خان کو یہی قوالی گاتے سْنا جاسکتا ہے۔جمائما نے اپنے انسٹاگرام پر  فلم کے سیٹ سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے راحت کی پرفارمنس کو فلم کے سیٹ پر خوب انجوائے کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer