ٹریفک پولیس کے ہاتھوں موٹر سائیکل سواروں کی شامت

ٹریفک پولیس کے ہاتھوں موٹر سائیکل سواروں کی شامت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک/ علی ساہی) ٹریفک پولیس کے ہاتھوں موٹر سائیکل سواروں کی شامت آگئی،  تین روز کے دوران 30 ہزار 337 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے چالان جاری کر ڈالے۔ 
ٹریفک پولیس کے ریکارڈ کے مطابق لین لائن اور سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 3093 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 09 ہزار 304 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی، کم عمر ڈرائیونگ پر 1995 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔اسی طرح کم عمر ڈرائیونگ پر 1932 موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بند کروائیں گئیں۔تمام کاروائیاں مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور کینال روڈ پر کی گئیں۔

دوسری جانب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نامکمل ایڈریسز کی وجہ سے21لاکھ ای چالانز ڈلیور نہ ہونے کے معاملے پرمحکمہ ایکسائزنے گاڑی پر ٹیکس کی کسی بھی ٹرانزیکشن پرای چالاننگ کی وصولی کے لئے قانون میں ترمیم اور 5 فیصد شئیردینے کا مراسلہ بھجوا دیا۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرسیف سٹی اتھارٹی نے44لاکھ ای چالانزکئے تھے، جن میں21لاکھ کے قریب ای چالان ایکسائز کی جانب سے نامکمل ایڈریسزہونے کی وجہ سے ڈلیور نہیں ہوسکے۔سیف سٹی اتھارٹی نے معاملہ ایکسائزکےساتھ اٹھایا۔

اسی حوالے سے ایکسائز حکام نےسیف سٹی کو مراسلہ بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایکسائزکے ڈیٹاکے ساتھ ساتھ نادرا سے رابطہ کیا جائے ،ای چالان نادراکے ایڈریسز پر بھجوائے جائیں،تاکہ سیف سٹی بہترطریقے سےای چالان ڈلیور کرسکے۔اگرحکومت ایکسائزکو ٹرانزیکشن پر ای چالاننگ کی وصولی کی اجازت دے گی تو 5 فیصد شیئر دیا جائے۔ای چالان کے متعلق سیف سٹی کا ڈیٹا چیک کرنے پر ایڈریس مکمل تھا لیکن گاڑی مالک کرایہ دار تھا، وہ ایڈریس تبدیل کرگیا۔سیف سٹی کے مراسلے کے بعد تمام ڈائریکٹرزکوعارضی اور مستقل ایڈریس لکھنے کاحکم دیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer