ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد چوہدری نے نواز شریف کی اداروں سے جھگڑے کی وجہ بتادی

فواد چوہدری نے نواز شریف کی اداروں سے جھگڑے کی وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے ن لیگ میں قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے سنجیدہ بحث چل رہی ہے، ڈیل کی چاہت تھی جب نہیں ہوئی تو سب پھٹ پڑے۔

فواد چوہدری نے پی سی ایس آئی آر فیصل آباد میں میڈیکل انڈسٹری کے قیام کے حوالے سے کئے جانے والے معاہدہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کورونا کا حفاظتی سامان ترقی یافتہ ممالک کو برآمد کر رہا ہے، کورونا ویکسین اگلے سال مارکیٹ میں آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈائیلسز مشین بنا لی ہے، گیارہ سو وینٹی لیٹر بنا رہے ہیں، اگلے سال سرنجز، نیڈیلز اور ایکسرے مشین بنا رہے ہونگے۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر پر لیگی کارکنوں کو مقدمہ درج کرانا چاہئے، (ن) لیگ کے لوگوں نے بھی نواز شریف کی تقریر کو پسند نہیں کیا، امید ہے لیگی کارکن نواز شریف کو فارغ کرکے نئی قیادت کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا اداروں سے جھگڑا بیرون ملک رکھے پیسے کا تحفظ ہے، نواز شریف چاہتے ہیں کہ ان کے پیسے بچانے کیلئے ادارے ان کی مدد کیوں نہیں کرتے؟ 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ہر جماعت ڈکٹیٹر کے دور کا حصہ رہ چکی، عمران خان کسی بھی مارشل لا کا حصہ نہیں رہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے بارے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پندرہ سال سے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا، جس کی وجہ سے ادویات بلیک میں مل رہی تھیں۔