کنٹریکٹ ملازمین کی سنی گئی

کنٹریکٹ ملازمین کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک، علی ساہی ) ریسکیو 1122 کنٹریکٹ ملازمین کی بھی سنی گئی 13ویں بیسک کورس کے 97 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا۔

ریسکیو نے 13ویں بیسک کورس کے 97 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا۔ ملازمین کو سکرونٹی کیمٹی کی سفارشات پر ریگولرائزیشن ایکٹ کے تحت مستقل کیا گیا جبکہ ریگولرائزیشن کا یہ عمل جاری رہے گا۔

اچھی کارکردگی کے حامل ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے، ڈی جی ریسکیو پنجاب نے مستقل ہونے والے ملازمین کو مبارک باد دی۔

دوسری جانب سانحہ موٹروے کے بعد متعلقہ اداروں کو لاہور سیالکوٹ موٹروے پرمستقل بنیادوں پر ٹریفک کنٹرول وسیکیورٹی کا خیال آہی گیا۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر مستقل تعیناتی کے لیے 100 افسر واہلکار نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے کو دیئے جائیں گے۔ اسی حوالے سے خواہشمند افسران و اہلکاروں سے 3 روز میں درخواستیں مانگ لی گئی ہیں۔

صوبہ بھر سے 60 اے ایس آئی، سب انسپکٹرز،20 ہیڈ کانسٹیبلز اور 20 کانسٹیبلز تعینات کیے جائیں گے۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو نے خواہشمند اہلکاروں سے درخواستیں مانگی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے سروس کا دورانیہ کم ازکم 10 سال ہونا چاہیے جبکہ اہلکاروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس ہونا بھی لازمی ہوگا۔

سب انسپکٹرز و اے ایس آئیز کی تعلیم کم ازکم بی اے جبکہ کانسٹیبلز کی تعلیم کم ازکم ایف ہونی چاہیے۔ اے ایس آئی کو بطور سب انسپکٹر موٹروے پولیس میں بھجوایا جائیگا۔ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے بعد سیالکوٹ موٹروے پر ایس پی یو، پی ایچ پی نفری تعینات کی گئی تھی۔ اس حوالے سے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو افسران کے نام بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔