پرائمری سکول کھلیں گے یا نہیں؟ وزیر تعلیم نے بتادیا

پرائمری سکول کھلیں گے یا نہیں؟ وزیر تعلیم نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) لاہورسمیت پاکستان بھر میں پرائمری سکولز کھولنےکا حتمی فیصلہ 29 ستمبر کے اجلاس میں ہوگا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ کورونا کیسز ایک فیصد سے بھی کم ہیں، ایسے میں سکولوں کو بند نہیں رکھیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کالج آف آرٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں سے متعلق 29 ستمبر کو اہم اجلاس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے متعلق اب تک کی رپورٹس مثبت ہیں، امید ہے کہ 30 ستمبر تک تمام کلاسسز کھل جائیں گی۔

شفقت محمود نے ن لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گرانے کیلئے اپوزیشن کی خواہش ہے لیکن دم خم نہیں، ان جماعتوں کی عوام میں مقبولیت ختم ہو چکی ہے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالرز سے کم کرکے اڑھائی ارب ڈالر کردیا ہے جلد ہی مہنگائی پر بھی قابو پا لیا جائے گا۔