سیاحوں کے لیے اچھی خبر

سیاحوں کے لیے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: سیاحوں کے لیے اچھی خبر، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کارپوریشن پنجاب نے ڈبل ڈیکربسزکے نئے روٹ کا افتتاح کردیا، اب سیاح ڈبل ڈیکر بس پر کس کس تاریخی مقام کی سیر کرسکتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ٹی ڈی سی پی سائٹ سینگ بس کے تین نئے روٹس متعارف کرا دیئےگئے، یہ بس بدھو کا آوا، دائی انگا کا مقبرہ، گلابی باغ اور شالامار باغ کی سیر کرائے گی۔ لاہوریے اس خوبصورت سواری  کے لیے  پرجوش نظر آئے،  ان کا کہنا تھا کہ اونچائی سےشہر کا نظارہ کرنا اچھا لگتا ہے۔

منیجرڈبل ڈیکر بس اشفاق ڈوگر کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے، سیاحوں کی ڈیمانڈ پر نئے روٹس شامل کیے گئے۔ بس ہر ہفتہ اور اتوار کو اس روٹ پر روانہ ہوا کرے گی اس کا کرایہ 400 روپے رکھا گیا ہے۔

 دوسری جانب چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی کی زیرصدارت پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا،  جیلانی پارک میں ایڈونچر کے شوقین سیاحوں کیلئے زپ لائن بنانے کا فیصلہ،  بورڈ نے پارکوں کی انٹری فیس کی ابتدائی منظوری دے دی۔

 جیلانی پارک میں ایڈونچر کے شوقین سیاحوں کیلئے زپ لائن بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے، پی ایچ اے کے ریونیو بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں اور کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، پارکوں میں کینٹین اور جھولوں سے وصولیوں کیلئے دو ماہ اور ڈیجیٹل میڈیا سے وصولیوں میں 1 ماہ کا ریلیف دیا گیا

Shazia Bashir

Content Writer