سینئرممبربورڈآف ریونیو اور ڈی جی اینٹی میں سرد جنگ چھڑگئی

سینئرممبربورڈآف ریونیو اور ڈی جی اینٹی میں سرد جنگ چھڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)سینئرممبربورڈآف ریونیواورڈی جی اینٹی کرپشن میں ٹھن گئی،سینئرممبربورڈآف ریونیوبابرحیات تارڑنےڈی جی اینٹی کرپشن کووارننگ لیٹرجاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئرممبربورڈآف ریونیو کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ لینڈ ریونیوافسران خالی کرارہےہیں،ہاؤسنگ سکیموں کی زمین ریونیوسٹاف نےواگزارکرائی، ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن ریونیوسٹاف کی کاوشوں کاکریڈٹ خود کو نہ دیں،بابرحیات تارڑ کے مطابق قبضےواگزارکرانا ڈی جی اینٹی کرپشن کاکام نہیں، ڈی جی اینٹی کرپشن اپنی آئینی حدودمیں رہ کرکام کریں،سینئرممبربورڈآف ریونیو کا کہنا تھا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کےخلاف رولزآف بزنس کی خلاف ورزی پرکارروائی ہوسکتی ہے۔

علاوہ ازیں  ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس اور اعلیٰ ڈی ایم جی افسران کے درمیان رسہ کشی جاری ہے، اسی رسہ کشی کی وجہ سے محکمہ اینٹی کرپشن میں سینکڑوں آسامیاں خالی پڑی ہیں، ان خالی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی محکمہ اینٹی کرپشن کو افسران دینے پر تیار نہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری آفس اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، ڈی جی اینٹی کرپشن کو پسند نہیں کرتے، ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس ایک تو پولیس افسر ہیں اور دوسرا وہ ڈی ایم جی کی سیٹ پر قابض ہیں، ڈی جی اینٹی کرپشن نے متعدد ڈی ایم جی افسران کیخلاف کارروائیاں بھی شروع کر رکھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گوہر نفیس چیف سیکرٹری سے بالا بالا شہزاد اکبر مرزا کی سفارش پر تعینات ہوئے ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن اور ڈی ایم جی لابی کی کشمکش میں محکمہ اینٹی کرپشن متاثر ہورہا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن میں نیچے سے لے کر ایڈیشنل ڈی جی تک ساڑھے پانچ سو آسامیاں خالی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer