ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ

پنجاب بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پنجاب بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ،  صوبہ بھر کےسرکاری سکولوں میں شماری 31 اکتوبرکوکرائی جائے گی، سکول شماری میں طلبا واساتذہ کی تعداد سمیت فنڈز کی مکمل معلومات بھی لی جائیں گی۔


 تفصیلات کے مطابق  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےصوبہ بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں میں مردم  شماری کرانے کا فیصلہ کرلیا، سکول شماری ہرسال کی طرح رواں سال بھی 31 اکتوبر کو کرائی جائے گی، سکولوں میں موجود طلباء،  اساتذہ،سٹاف ،کمرے ، فرنیچر سمیت تمام انفرسٹرکچر کا ڈیٹا آن لائن حاصل کیاجائےگا۔

سکول سربراہان کوایک دن میں تمام ڈیٹا سیس پر درج کرنا ہوگا، سکول مردم شماری میں طلباء کی صحت سےمتعلق الگ سےفارم بھی پر کیا جائےگا جس میں کورونا کے حوالےسے بھی خصوصی حصہ رکھا جائےگا،محکمہ تعلیم کی مطابق سکول شماری کا کام ایک روز میں مکمل کیا جائے گا۔

 دوسری جانب خصوصی تعلیمی اداروں میں اسپشل بچوں کی تعداد کم ہونے لگی،  آگاہی مہم اور اعلانات کے باوجود خصوصی بچوں کے اداروں میں داخلے نہ بڑھ سکے داخلوں میں اضافہ کیلئے محکمہ خصوصی تعلیم نے ایک بار پھر سے داخلہ مہم کا آغاز کردیا،  صوبہ کے تین سو سے زائد خصوصی تعلیمی اداروں میں 35 ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں مفت یونیفارم ، کتابیں ، ٹرانسپورٹ اور وظیفہ فراہم کرنے کے باوجود داخلوں کی تعداد نہ بڑھ سکی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ افسران اور اداروں کے سربراہان کو وارننگ جاری کردی،  تعداد سے کم داخلے ہونے پر متعلقہ سربراہان کے خلاف کاروائی ہوگی ،محکمہ خصوصی تعلیم سکول سربراہان کو فوری طور پر داخلہ مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

Shazia Bashir

Content Writer