ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ

لیسکو ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) لیسکو نے نجی و سرکاری نادہندہ محکموں اور اداروں سے اربوں رپے کی ریکوری کرنے کے لئے افسران و ملازمین کی ہفتہ وارچھٹیاں منسوخ کر دیں۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین سے اربوں روپے کی ریکوری کرنی ہے جس کی وجہ سے لیسکو کے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے، ہفتہ اور اتوار کے روز افسران و ملازمین دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں گے۔ لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر تمام سرکلز میں پیغام بھجوا دیا گیا ہے۔

کمپنی نے سرکاری محکموں اور اداروں سے پانچ ارب روپے کی ریکوری کرنی ہے جبکہ نجی صارفین کے ذمہ بھی کمپنی کے اربوں روپے واجب الادا ہیں۔ لیسکو نے نادہندگان کے کنکشن منقطع کر کے ریکوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع ہوں گے۔