خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ

خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا خواتین کے لیے خصوصی بسوں کے اجراء کا فیصلہ، آپریٹ بھی خواتین ہی کریں گی، خصوصا طالبات اور ورکنگ وومن کے لیے سہولیات دی جائیں گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے خواتین کے محفوظ اور آرام دہ سفر کیلئے خصوصی بسوں کے اجراء کا اصولی فیصلہ کیا ہے، ان بسوں کو آپریٹ بھی خواتین کریں گی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے رکن صوبائی اسمبلی طلعت نقوی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ جلد خواتین کی سہولت کیلئے مخصوص بسیں لانچ کررہاہے جس سے خواتین خصوصاَ طالبات اور ورکنگ وویمن کیلئے سفری سہولیات میں آسانی مہیا ہو گی۔ خواتین کیلئے مخصوص بسوں کے اجراء کا مقصد ان کو باوقار انداز میں منزل مقصود تک پہنچانا ہے۔