آئی جی پنجاب کا تھانہ کلچر میں بہتری کیلئے احسن اقدام

آئی جی پنجاب کا تھانہ کلچر میں بہتری کیلئے احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) ایک ضلع میں 3 سال سے اہم عہدوں پر تعینات انسپکٹروں اور ایک ہی تھانے میں متعدد بار پوسٹنگ لینے والے ایس ایچ اورز، محرران، اکاؤنٹنٹس، نقدی محرروں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز کے حکم پر کرپشن کے خاتمے اور ملازمین کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئےایک تھانے میں 3 سال یا زائد عرصہ سے تعینات ایس ایچ اوز، محرر کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ اکاؤنٹنٹ، ایم ٹی او، نقدی محرر، سٹور کیپرز سمیت دیگر اہم پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

الیکشن کے دوران تبدیل ہونیوالے انسپکٹرز کا دورانیہ تفصیلات پر اثرانداز نہیں ہوگا۔ 3 سال سے ایک ہی ضلع میں تعینات افسر کو ضلع بدر کیا جائے گا یا ڈویژن بدر کردیا جائے گا۔

تفصیلات کیلئے پرفارما بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ محرر، نقدی محرر، سٹور کیپر، ایم ٹی او کی پوسٹنگ کے دورانیہ اور ضلع بدلی کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کیا جائیگا۔