ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھائیوں کی قید سے بہن 2 سال بعد بازیاب

بھائیوں کی قید سے بہن 2 سال بعد بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) سگے رشتوں نے بنت حوا کے مان اور تقدس کا گلا گھونٹ ڈالا، پولیس نے سمن آباد میں بھائیوں کی قید سے بہن کو 2 سال بعد بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق ملت پارک کے علاقے سمن آباد میں 25 سالہ روشن آراء کو اسکے بھائیوں نے گھر میں قید کیا ہوا تھا، جسے بازیاب کر کے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ منتقل کر دیا گیا جبکہ موقع سے روشن آراء کے دونوں بھائیوں مکرم اور عامر کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کہ مطابق خاتون روشن آراء کو بھائیوں نے جادو کے نام پر گزشتہ ایک عرصہ سے گھر میں قید کیا ہوا تھا، خاتون نے ایم ایس سی کی ڈگری لے رکھی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer