(قیصر کھوکھر) وفاقی حکومت نے 27 پولیس افسران کو پی ایس پی کیڈر دے دیا، محمد اشفاق خان، عامر سلیم، عظمت حیات، سیف المرتضی پی ایس پی کیڈر پانے والے افسران میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس پی کیڈر پانے والے دیگر پولیس افسران میں محمد لطیف خان، کوثر پروین، خالدہ پروین، ہما نصیب، ریحانہ کوثر، محمد سلیم خان نیازی، مستنصر عطا باجوہ ،مرزا قدوس بیگ، خرم شہزاد، محمد امتیاز محمود، سید اسد مظہر، محمد ظفر، صفدر رضا کاظمی اور جاوید اقبال باجوہ سمیت دیگر پولیس افسران شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس پی کیڈر ملنے سے مذکورہ افسران مزید اعلیٰ عہدوں پر ترقی کے اہل ہو جاتے ہیں۔