ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صاف پانی کیس،گرفتارملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

صاف پانی کیس،گرفتارملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے صاف پانی کیس میں گرفتار چیف ایگزیکٹو کمپنی سمیت چارملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس اکتوبر تک توسیع کردی، عدالت نے نیب کو فوری چالان پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پولیس نے صاف پانی کیس میں گرفتار چار ملزمان چیف ایگزیکٹو وسیم اجمل، انجنیر قمراسلام، ظہرالدین اور ناصر قادر کو پیش کیا، عدالت سے استدعا کی گئی کہ چار ملزمان کا ریمانڈ ختم ہو گیا اس میں توسیع کی جائے۔ وسیم اجمل نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کو حکم دیا جائے کہ وہ ان کا ریفرنس عدالت میں پیش کرے، چھ ماہ ہو گئے ریفرنس پیش نہیں کیا گیا، نیب ریفرنس پیش کرے تو ہم اپنی بے گناہی ثابت کرسکیں۔

نیب کے تفتیشی آفیسر نے جواب میں کہا کہ ریفرنس تیاری کے مرحلے میں ہے جلد پیش کردیا جائے گا۔ عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ ریفرنس جلد عدالت میں پیش کریں، احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ فراڈ کیس میں گرفتار دو ملزمان نصیراحمد اورعثمان قیوم کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی دس اکتوبر تک توسیع کردی۔