(شہباز علی) ٹیسٹ کرکٹر ناصرجمشید نے دس سالہ پابندی کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیلنج کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ناصر جمشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سامنے اپیل دائر کی ہے جس میں انہوں نے پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کی جانب سے خود پر عائد دس سالہ پابندی کو ختم کرنے کی استدعاکی ہے۔
بلے باز نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جو کھلاڑی براہ راست فکسنگ میں ملوث تھے، ان پر دوسال سے پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی جبکہ میں نے نہ پی ایس ایل میں حصہ لیا اور نہ اس سکینڈل سے میرا کوئی تعلق تھا اسکے باوجو محض الزام کی بنیاد پر مجھ پر دس سال کی پابندی لگائی گئی ہے جوسرا سر نا انصافی ہے۔