ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیوٹ سکول مالکان کافیسوں میں اضافہ، والدین سراپا احتجاج 

پرائیوٹ سکول مالکان کافیسوں میں اضافہ، والدین سراپا احتجاج 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) والدین کا پرائیوٹ سکول مالکان کیخلاف فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ کیے جانے پر لبرٹی چوک میں احتجاج،مختلف سکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی، والدین نےکہاکہ صوبائی وزیر تعلیم من مانی فیسوں کی وصولیوں کا فوری نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ لبرٹی چوک میں والدین نے مختلف سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے ہمراہ فیسوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج کیا ،پرائیوٹ سکول مالکان کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی،والدین کا کہنا تھاکہ پرائیوٹ سکول انتظامیہ انہیں کتابیں اور یونیفارم خریدنے پر مجبور کرنے کے ساتھ فیسوں میں بھی اضافہ کررہے ہیں،فیسوں میں بےجااضافہ کسی صورت قبول نہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک احسان نے والدین سے مذکرات کیے اور احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت درج کرانے کی درخواست بھی کی،  انہوں نے کہاکہ سٹرکوں پر احتجاج کرنا مناسب نہیں ،والدین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کیجانب سے کرائی جانے والی یقین دہانی کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer