ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی؛ نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث تمام ملزمان گرفتار

کراچی؛ نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث تمام ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشہ جعفری: کراچی کے علاقے سینٹرل شادمان ٹاؤن میں نجی بینک میں 80 لاکھ سے زائد ڈکیتی کی واردات میں ملوث تمام ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ 

ذرائع کےمطابق ایس آئی یو سی آئی اے نے تمام ملزمان گرفتار کرلئے۔ ملزمان کو صبح 6 بجے  گرفتار کیا گیا، ملزمان سے رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ ایڈشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند اب سے کچھ دیر بعد اس حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔  

یاد رہے کہ نگراں وزیر داخلہ بریگیڈئیر حارث نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔