ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق شوہر کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل

سابق شوہر کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں خاتون کو سابق شوہر نے  تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں خاتون پر ان کے سابق شوہر کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ملزم نے شادی کے بعد مکان خاتون کے حوالے کیا تھا اور طلاق ہونے پر ملزم مکان واپس ہتھیانا چاہتا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق شوہر پہلے گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کیا اور پھر گلی میں لا کر بھی خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے ویڈیو سامنے پرقانونی کارروائی شروع کردی۔خاتون پر تشدد کے دوران محلے کے لوگ گھروں کی چھت سے تماشا دیکھتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے تاہم کسی نے بھی ملزمان کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

Ansa Awais

Content Writer