(جنید ریاض)محکمہ خصوصی تعلیم میں 373 جونیئر اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا۔بھرتیوں کیلئے درخواستیں 6 نومبر تک جمع کروائی جاسکیں گی۔
محکمہ خصوصی تعلیم میں 373 جونیئر اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل شروع ہوگیا۔تمام اساتذہ کی بھرتی گریڈ 16 میں کی جائے گی۔امیدواروں کا امتحان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت لیا جائے گا۔بھرتیوں کیلئے درخواستیں 6 نومبر تک جمع کروائی جاسکیں گی۔جونیئر اسپیشل ایجوکیشن ٹیچر برائے متاثرہ سماعت ، متاثرہ بصارت اور جسمانی و ذہنی معذور کیلئے اساتذہ رکھے جائیں گے۔پی پی ایس سی کے امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا انتخاب انٹرویو کے بعد کیا جائے گا۔