لیسکو نے بجلی چوری اور اووربلنگ کا حل ڈھونڈ لیا

 لیسکو نے بجلی چوری اور اووربلنگ کا حل ڈھونڈ لیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لئے جدید میٹرز کی تنصیب کا آغاز،لیسکو نے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر کے تحت جدید میٹرز کی تنصیب شروع کر دی۔
ابتدائی طور پر صنعتی سیکٹر میں جدید میٹرز کی تنصیب ہونے لگی ہے،لیسکو کی امین پارک سب ڈویژن اور جیا موسی سب ڈویژن میں اے ایم آئی میٹر لگانے کا کام شروع کردیا گیا۔
بجلی چوری کی شرح زیادہ ہونے پر بند روڈ کے اطراف کی انڈسٹری کے میٹرز تبدیل ہوں گے،بند روڈ انڈسٹری کے صنعت کاروں نے اووربلنگ کرنے کی شکایات کا اندراج بھی کرایا تھا۔
میٹرز کی تنصیب سے اووربلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی،لیسکو ابتدائی طور پر 5100 صارفین کو جدید میٹرز لگا کر دے گی کمپنی نے اکاون ہزار میٹرز خریدنے کا مختلف کمپنیوں کو پرچیز آرڈر جاری کر رکھا ہے۔