ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلے دودھ سے متعلق بڑا انکشاف

کھلے دودھ سے متعلق بڑا انکشاف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ایک ملک گیر تازہ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں دستیاب 92 فیصد کھلا دودھ بنیادی معیار پر پورا نہیں اترتا۔

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام کھلے دودھ کے معیار اور تحفظ کے بارے میں کیے گئے ملک گیر سروے سے پتا چلا کہ 92 فیصد کھلا دودھ غیر معیاری ہے۔

سروے کے نتائج کے اعلان کیلئے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران  بتایا گیا کہ سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 54 فیصد کھلے دودھ کے نمونے انسانی استعمال کیلئے غیر موزوں ہیں۔

سروے کیلئے عالمی ادارے نیلسن نے ملک کے 11 بڑے شہروں سے نمونے حاصل کیے، سردیوں اور گرمیوں کے موسموں میں کھلے دودھ کے 1206 نمونے حاصل کیے گئے تھے۔