ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمرشل گیس صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

گیس صارفین،کمرشل،ایل پی جی ،سلنڈر،سٹی42
کیپشن: Lpg cylinder,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس قلت پر قابو پانے کے لئے گھریلو کے بعد کمرشل صارفین کو بھی ایل پی جی سلنڈر دینے کا فیصلہ کر لیا، نومبر میں کمرشل صارفین اوگرا کے منظور شدہ قیمت پر ایل پی جی خرید سکیں گے۔ 
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ابتدائی طور پرگھریلو صارفین کو ایل پی جی سلنڈر دینے کا فیصلہ کیا تاہم بحران کی شدت بڑھنے کے خدشات کی وجہ سے کمرشل صارفین کو بھی شامل کر لیا گیا ہے جس پر اب کمرشل صارفین پینتالیس کلو گرام کا سلنڈر ایس این جی پی ایل سے وصول کر سکتے ہیں، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو کیساتھ ساتھ کمرشل صارفین سے بھی درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے، سلنڈر کی سیکیورٹی اور قیمت کی ادائیگی پر کمرشل صارفین ایل پی جی مقررہ قیمت پر خرید سکیں گے۔