(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں رگبی کے ایک میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک کھلاڑی زندگی کی بازی ہار گیا۔
میل آن لائن کے مطابق یہ میچ رواٹوریا سٹی کے 2022ءسکواڈ اور سنچری الیون کے مابین کھیلا جا رہا تھا، جب کھلاڑی اچانک گراﺅنڈ میں گر کر بے حس و حرکت ہو گیا، دیگرکھلاڑیوں نے اسے سی پی آر دینے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔
میڈیکل ٹیم کو گراﺅنڈ میں بلایا گیا جنہوں نے موقع پر ہی کھلاڑی کی موت کی تصدیق کر دی۔ رپورٹ کے مطابق یہ میچ ایک مقامی رگبی کلب کے قیام کی 100سالہ تقریبات کے سلسلے میں کھیلا جا رہا تھا۔