ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا لانگ مارچ تک پنجاب میں ڈیرے ڈالنے کا اعلان

عمران خان کا لانگ مارچ تک پنجاب میں ڈیرے ڈالنے کا اعلان
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی سربراہ اور سابق وزیراعظم نے لانگ مارچ تک پنجاب میں قیام کا فیصلہ کیا ہے وہ دو روز تک صوبے میں عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے اور وہ لانگ مارچ تک پنجاب میں ہی قیام کریں گے اور اس دوران وہ عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کا زیادہ قیام زمان پارک میں اپنی رہائشگاہ پر ہی ہوگا اور وہ لانگ مارچ کی تیاریوں کو لاہور سے مانیٹر کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان آج لاہورمیں پی ٹی آئی اور ق لیگ پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرینگے اور دوپہر میں سیالکوٹ میں بھی عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں نیوز کانفرنس میں جمعے سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا آغاز لبرٹی چوک لاہور سے ہوگا، صبح 11 بجے ہم جمع ہونگے اور لانگ مارچ کی قیادت میں خود کرونگا۔