ویب ڈیسک: ڈارک نیٹ آن لائن مارکیٹ کے خلاف متعدد ممالک میں چھاپوں کے نتیجے میں ڈیڑھ سو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔26 ملین یوروز سے زیادہ نقد رقم اور ورچول کرنسیز قبضے میں لے لی گئیں۔ اس کے علاوہ 45 بندوقیں اور 234 کلو گرام منشیات بھی پکڑی گئی ہے جس میں ایکسٹیسی کی 25 ہزار گولیاں شامل ہیں۔
’ڈارک ہُن ٹور‘ نامی یہ منظم آپریشن یوروپول نے بیک وقت کئی ممالک میں مکمل کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان منظم چھاپوں کے نتیجے میں امریکا میں 65، جرمنی میں 47 اور برطانیہ میں 24 افراد حراست میں لیے گئے۔ یہ افراد غیر قانونی اشیاء کی آن لائن فروخت میں ملوث تھے۔
جرمن پولیس کی زیر قیادت رواں برس کے آغاز میں شروع کیے جانے والے اسٹنگ سے ’دنیا کی سب سے بڑی‘ ڈارک نیٹ مارکیٹ کو ختم کیا گیا ہے۔صرف امریکہ میں پولیس نے 65 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 47 کو جرمنی میں 24 کو برطانیہ میں اور اٹلی اور نیدرلینڈز میں چار چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خفیہ ’ڈارک نیٹ‘ میں ایسی ویب سائٹیں شامل ہیں جن تک رسائی صرف مخصوص سافٹ ویئر یا اجازت کے ساتھ حاصل کی جا سکتی ہے جو صارفین کے لیے ان کا نام پوشیدہ رکھنے کو یقینی بناتا ہے۔