ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان پٹرول پمپ مالکان نے بڑا اعلان کردیا

Lahore Petrol pupms dealor
کیپشن: Petrol pupms dealor
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)پٹرول پمپ مالکان نے پرافٹ مارجن نہ بڑھائے جانے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اضافی منافع کمانے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے خلاف 5نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا عندیہ دیدیا ـ کہتے ہیں کاروباری لاگت بڑھ گئی لیکن حکومت2013 سے ہمارا پرافٹ مارجن نہیں بڑھا رہی ـ مطالبات کی منظوری کیلئے28 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔

لاہور پریس کلب میں پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی عہدیداران نے 5نومبر کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا، ہڑتال کا عندیہ دیتے ہوئے پٹرول پمپ ایسویسی ایشن نے عوام سے پیشگی معزرت بھی کرلی.

سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پٹرولیم ڈیلرز خواجہ عاطف نے کہاکہ بجلی کی قیمتیں کئی فیصد بڑھ چکی ہے۔پٹرولیم مصنوعات ہر پندرہ دن بعد بڑھا کر سٹے بازی کا بازار گرم کررکھا ہے، مگر ہمارا پروفٹ مارجن نہیں بڑھایا جا رہا،5 نومبر تک مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کی طرف جارہے ہیں۔

حکومت ہمارے جائز حق سے محروم کررہی ہے پٹرول پمپس بند ہونے پر جو تکلیف عوام کو ہوگی اس کیلئے ہیشگی معزرت جاہتے ہیں

M .SAJID .KHAN

Content Writer