سفاری پارک جانیوالے لاہوریوں کیلئے خوشخبری

Lahore zoo safari new policy
کیپشن: Lahore zoo safari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)پنجاب وائلڈلائف نےلاہورکے سفاری پارک میں شہریوں کی دلچسپی کے لئے مچھلی کے شکار کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ ،سیاح مچھلی کاشکارکرکے سفاری پارک کی جھیل کے اندربنے چھوٹے سے جزیرے پرباربی کیوبھی کرسکیں گے،مچھلی کے شکار کی فیس ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے ۔

سفاری پارک میں نئی لائن اورٹائیگرسفاری بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی،سفاری پارک کی زومینجمنٹ کمیٹی نے منصوبہ جات کی منظوری دے دی، ایک دن میں صرف پانچ افرادکوشکارکی اجازت دی جائےگی، پہلے آئیے ،پہلے پائیے کی بنیادپرمچھلی کے شکارکی اجازت ہوگی۔

مچھلی کے شکارکی فیس ایک ہزار روپے ہوگی جھیل کے اندربنے چھوٹے سے جزیرے پرپکنگ کاانتظام ہوگا، یہاں شہری باربی کیوکرسکیں گے، کمیٹی اجلاس میں سفاری پارک میں لائن اورٹائیگرزکے لئے نئی سفاری بنانے کافیصلہ بھی کی گیا پہلے سے موجود سفاری کوجدیدطرزپرڈویلپ کیاجائیگا، بلیک جیگواراورپوما کے پنجروں کی بھی نئے سرے سے آرائش وتزئین کی جائےگی۔

اسی طرح سفاری پارک میں مگرمچھوں کے لئے بھی انکلوژربنایاجائیگا منصوبہ کئی برسوں سے التواکاشکارتھاجسے اب مکمل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے سفاری پارک میں لاہورچڑیاگھرکی طرزپرفش ایکوریم بنایاجائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer