ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے : چیف انجنئیر ون اور چیف انجنئیر ٹو کے اختیارات میں ردوبدل

LDA master plan project
کیپشن: LDA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : ڈی جی ایل ڈی اے نے چیف انجنئیر ون اور چیف انجنئیر ٹو کے اختیارات میں واضح ردو بدل کردیا ، حکومت کے لئے سابق دور کے درد سر پراجیکٹ ارینہ چیف انجنئیر ٹو جبکہ شہر کے سپورٹس کمپلیکس چیف انجنئیر ون کے سپرد کردیئےہیں ۔
 ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے چیف انجینئرون اسرار سعید اور اور چیف انجنئیر ٹو مظہر حسین خان کےاختیارات میں ردوبدل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں چیف انجنیئرون اسرارسعیدسےاریناپراجیکٹ لیکرچیف انجنیئرٹوکودےدیاگیا ہے ۔

چیف انجینئرٹوشہرکےسپورٹس کمپلیکس کامنصوبہ لیکرچیف انجنیئرون کے سپرد کردیا ہے ۔ چیف انجینئرون سےفنانس اینڈٹریڈسینٹرعلامہ اقبال ٹاؤن،سمن آباد،گلشن راوی کے علاقے لے کر چیف انجینئرٹوکےسپرد کردیئے گئے ہیں ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے حکومت پنجاب کے سست رفتارمنصوبوں میں تیزی لانےکیلئے فیصلہ کیا ہے ۔ ارینااورسپورٹس کمپلیکس سابق دور حکومت کے منصوبے ،4سال سے التواکاشکار ہے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیزتارڑ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔