ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین شرٹس آج کیویز کو دبوچنے کیلئے میدان میں اتریں گے

pak vs nz t20w
کیپشن: pak vs nz t20w
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : بھارتی سورماؤں کو دھول چٹانے کے بعد اب ایک اور حساب چکتا کرنے کی ہے باری ،ٹی20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس آج کیویز کو دبوچنے کیلئے میدان میں اتریں گے،شائقین نے بھی قومی ٹیم سے نیوزی لینڈ کےدورہ پاکستان کی اچانک منسوخی کا بدلہ لینےکی امیدیں لگالیں ۔

بھارتی سورماؤں کو دھول چٹانے کے بعد اب ایک اور حساب چکتا کرنے کی ہے باری ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس آج کیویز کو دبوچنے کیلئے میدان میں اتریں گے۔شائقین نے بھی قومی ٹیم سے نیوزی لینڈ کےدورہ پاکستان کی اچانک منسوخی کا بدلہ لینےکی امیدیں لگالیں، ٹی 20 ورلڈکپ گرین شرٹس آج شارجہ میں کیونز کے ساتھ دودوہاتھ کرےگی۔ قومی ٹیم کی جانب سے بھارت کیخلاف وِننگ کمبی نیشن ہی میدان میں اتارنے کا امکان ہے ۔
دونوں ٹیمیں اب تک 24 بارآمنےسامنےآچکی ہیں۔جس میں کیویز کے خلاف گرین شرٹس کاپلڑہ بھاری رہا۔قومی ٹیم نے اب تک 14 میچزمیں کامیابی سمیٹی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 10 میچ جیتنےمیں کامیاب ہوسکی ہے ۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان آخری ٹی ٹوئنٹی دسمبر2020 میں کھیلاگیاجس میں پاکستان نے 4 وکٹوں سےکامیابی حاصل کی تھی
ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے پہلے ہی میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔سپر 12 میں ہر ٹیم 5 میچز کھیلے گی اور ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی