سڑکوں کی تعمیر میں 7 ارب 27 کروڑ کی ہیرا پھیری پکڑی گئی

Corruption
کیپشن: Corruption
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریا روڈ (علی رامے) سڑکوں کی تعمیر میں 7 ارب 27 کروڑ کی ہیرا پھیری پکڑی گئی، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے محکمہ مواصلات کی بے ضابطگیوں پر حکومت کو رپورٹ پیش کردی۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال دو ہزار انیس بیس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے منصوبوں پرآڈٹ رپورٹ حکومت کو پیش کردی، آڈٹ رپورٹ کے مطابق لاہور ڈویژن میں 80 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں، سڑکوں کی تعمیر کیلئے سامان کی خریداری پر 1 ارب روپے کی مالی بے ضابطگی کی نشاہدہی کی گئی ہے، محکمہ مواصلات اور تعمیرات میں 1 ارب 77 کروڑ کی اضافی ادائیگیاں ٹھیکے داروں کو کی گئیں۔

 دوسری جانب محکمہ مواصلات اور تعمیرات کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے آڈٹ کی نشاہدہی پر اپنے جوابات بھیجے، پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ ہونے پر اضافی ادائیگیاں کابینہ اور محکمہ کی منظوری کے بعد کی جاتی ہیں، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں محکمہ مواصلات اور تعمیرات کے جوابات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ محکمے کے جوابات قابل قبول نہیں، حکومت متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کرے۔

Sughra Afzal

Content Writer